ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم سی بینک سے نقد کلیئرنس پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ والی درخواست پر مرکز، آپ اور آر بی آئی کو نوٹس

پی ایم سی بینک سے نقد کلیئرنس پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ والی درخواست پر مرکز، آپ اور آر بی آئی کو نوٹس

Fri, 01 Nov 2019 23:05:07    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے گھوٹالہ متاثر ہ پنجاب اور مہاراشٹر کو-آپریٹو بینک(پی ایم سی) سے نقد رقم کے نکالنے پر لگی پابندی ہٹانے کا مطالبہ والی پٹیشن پر جمعہ کو مرکز، آپ حکومت اور ریزرو بینک کو نوٹس جاری کرکے اس پر موقف واضح کرنے کو کہا ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے وزارت خزانہ، دہلی حکومت، آر بی آئی اور پی ایم سی بینک کو نوٹس جاری کرکے درخواست پر موقف واضح کرنے کو کہا۔پٹیشن میں گاہکوں کے، بینک میں جمع پیسے کے لئے 100 فیصد انشورنس کی مانگ کی گئی ہے۔گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پنجاب اور مہاراشٹر کو-آپریٹو بینک پر پابندیاں لگا دی تھی۔پی ایم سی بینک میں ہوئے 4،355 کروڑ روپے کے مبینہ گھوٹالے کے سامنے آنے کے بعد آر بی آئی نے پہلے، لیکویڈیٹی بحران کو ذہن میں رکھتے ہوئے رقم نکالنے کی حد 1000 روپے کر دی تھی،اسے بعد میں بڑھا کر 40000 روپے (6 ماہ کے اندر) کر دیا، جس سے صارفین کشیدگی میں ہیں۔


Share: